ایزی پیسہ نے آئی جی آئی لائف پالیسی ہولڈرز کے لئے انشورنس پریمیم ادائیگیاں قبول کرنے کا آغاز کیا

یزی پیسہ نے آئی جی آئی لائف انشورنس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس سے آئی جی آئی لائف پالیسی ہولڈرز اب اپنے پریمیم کی ادائیگی ایزی پیسہ کے ذریعے بآسانی کرسکیں گے۔
ہمارے پالیسی ہولڈرز اب ملک بھر میں 75,000ایزی پیسہ شاپس یا ایزی پیسہ موبائل اکائونٹ کے ذریعے اپنے پریمیم کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ ایزی پیسہ کے ذریعے منتقل کردہ رقومات 100فیصد ڈیجیٹل بنیاد پر محفوظ ہیں اور صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے درست وقت میں ادائیگی کی تصدیق کردی جاتی ہے۔

مائیکرو انشورنس پر ملٹی اسٹیک ہولڈر مباحثے میں شرکت

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جی آئی زیڈ کے ساتھ اشتراک سے مائیکرو انشورنس پر ایک ملٹی- اسٹیک ہولڈر مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا ایجنڈا مائیکرو انشورنس کے حوالے سے موجودہ اور مستحکم مارکیٹ ڈیولپمنٹ پر نظریات کا تبادلہ تھا۔ مباحثے میں تمام بنیادی اسٹیک ہولڈرز بشمول سرکردہ انشوررز، ریگولیٹرز، مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشنز نیز مقامی اور بین الاقوامی ترقیاتی پروگراموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ آئی جی آئی لائف کی نمائندگی اس کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب ندیم ملک اور منیجر نیو انیشیٹوز جناب خالد قریشی نے کی۔

آئی جی آئی لائف اور سونیری بینک کے درمیان تکافل ڈسٹری بیوشن ایگریمنٹ پر دستخط

آئی جی آئی لائف نے اپنے ونڈو تکافل آپریشنز کے تحت سونیری بینک سے بینکا تکافل ڈسٹری بیوشن ایگریمنٹ پر دستخط کئے جس کے مطابق آئی جی آئی لائف کی تکافل پروڈکٹس سونیری بینک کے برانچ نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے تقسیم کی جائیں گی۔ دستخط کرنے کی یہ تقریب کراچی میں سونیری بینک کے ہیڈ آفس میں بروز بدھ 21ستمبر 2016کو منعقد کی گئی۔ سونیری بینک کی نمائندگی اس کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور سربراہ بینک اشورنس نے کی۔ جبکہ آئی جی آئی لائف کی نمائندگی اس کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر، سربراہ ہنڈو تکافل، سربراہ بینک ایشورنس سیلز اور منیجر اسپیشل پروجیکٹس نے کی۔ سونیری بینک ٹریڈ فنانس اور ٹرانزیکشنز بینکنگ سروسز میں ایک منفرد مارکیٹ پوزیشن کا حامل ہے اور ملک بھر میں اپنی 277برانچوں کے ذریعے مطمئن صارفین کی بڑی تعداد رکھتا ہے۔ بینک اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور انہیں شاندار خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔