وائٹیلیٹی کی معلومات
انعامات سے لطف اٹھائیں
انعامات سے لطف اٹھائیں
آئی جی آئی وائٹیلیٹی آپ کو ایکٹو لائف اسٹائل برقرار رکھنے پر ہفتہ وار، ماہانہ اور سالانہ ریوارڈز کی شکل میں فائدہ مہیا کرتا ہے۔
ہفتہ وار ایکٹو ریوراڈز
اپنے ہفتہ وار جسمانی سرگرمی کے ہدف تک پہنچنے اور آدھی قیمت پر مووی دیکھنے کے لیے ٹکٹ واؤچر یا 500 روپے کا فوڈ پانڈا واؤچر کا انتخاب کریں۔
دونوں واؤچرز آئی جی آئی وائٹیلیٹی ایپ موصول ہونگے۔
ماہانہ ایکٹو ریوارڈز
سیمسنگ ویئر ایبل ڈیوائس پر %100 تک کیش بیک
سالانہ ریوراڈ (مجموعی بینیفٹ)
اپنے وائٹیلیٹی اسٹیٹس کی بنیاد پر، آپ ہر پالیسی کی سالگرہ پر مجموعی بینیفٹ کے لیے اہل ہوجاتے ہیں۔ یہ بینیفٹ سالانہ حاصل ہوتا ہے اور ہر پانچویں پالیسی کی سالگرہ پر آپ کے اکاؤنٹ ویلو میں جمع کیا جاتا ہے۔
اپنی صحت کو بہتر بنائیں
اپنی صحت کو بہتر بنائیں
یہ حصہ آپ کو سرگرمیوں تک رسائی فراہم کرتا ہے اور اپنی صحت کو بہتر بنانے پر فائدے فراہم کرتا ہے۔ اپنی موجودہ صحت کی صورت حال کی بنیا د پر، آ پ کو ہفتہ وار جسمانی سرگرمی کے اہداف ملیں گے جوکہ آپ کی گزشتہ کارکردگی* کی بنیا د پر اہداف میں شامل کئے جا ئیں گے۔
ٓپ کی جسمانی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے، آپ کو تجویر دی گئی ہے کہ آ پ اندرونی ساختہ پیڈو میٹر اور ہارٹ ریٹ مانیٹر کے سا تھ ویئر ایبل ڈیوائس کا استعمال کریں۔ آپ صرف ان ڈایوائسز کا استعمال کرسکتے ہیں جن کا ذکر شرائط و ضوابط** میں کیا گیا ہے۔
اپنی صحت کے بارے میں جانیں
’’اپنی صحت کے بارے میں جانیں‘‘ پر مشتمل جزو آپ کو طرز زند گی کو لاحق خطرات کے بارے میں آگاہ کرتا ہے جس کا ممکنہ طور پر آپ شکار ہوسکتے ہیں۔
وائٹیلیٹی ہیلتھ چیک
وائٹیلیٹی ہیلتھ چیک ضروری صحت کی اسکریننگ اور احتیاطی ٹیسٹ کا ایک مجموعہ ہے بشمول باڈی ماس انڈیکس (BMI)، بلڈ گلوکوز، بلڈ پریشراور ٹوٹل کولیسٹرول۔
وائٹیلیٹی ہیلتھ کا جائزہ
وائٹیلیٹی ہیلتھ کا جائزہ عام صحت، سماجی اور طرز زندگی کی عادات کی جانچ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
وائٹیلیٹی غذائیت کی تشخیص
وائٹیلیٹی غذائیت کی تشخیص کا سوالنامہ درج ذیل تین سیکشنز پر مشتمل ہے:
روزانہ کی غذا
آپ کا روزانہ کھانا کھانے کا طریقہ اور روٹین کیا ہے؟
لائف اسٹائل کا انتخاب
آپ کے لائف اسٹائل کی کون سی عادات آپ کے کھانے کی چیزوں کے انتخاب پر اثر انداز ہوتی ہیں؟
کھانے کی چیزوں کا انتخاب
غذائی اجزاء اور غذائیت کے لحاظ سے آ پ کے کھانے کی ترجیحات کیا ہیں؟
اس سوالنامے کو مکمل کرنے کے بعد، آپ کی روازنہ کی غذائی مقدار کو بہتر بنانے کے لیے آپ کو فیڈ بیک اور مشورہ دیا جائے گا۔
تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کا اقرار
تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کے پوائنٹس کے معیار پر پورا اترنے کے لیے، آپ کسی قسم کی تمبا کو کی پراڈکٹس کا استعمال نہیں کریں گے جیسا کہ شرائط و ضوابط میں بیان کیا گیا ہے۔
وائٹیلیٹی کی عمر
آپ کی وائٹیلیٹی کی عمر مجموعی طور پر ذاتی صحت کا پیمانہ ہے اور ممکن ہے کہ یہ آ پ کی تاریخ وار عمر سے میل نہ کھائے۔
