مینجڈ کیئر پلان
آئی جی آئی لائف کا مینجڈ کیئر پلان
آئی جی آئی لائن کا مینجڈ کیئر پلان آپ کی طبی دیکھ بھال کو بہترین طریقے سے یقینی بناتا ہے۔
مینجڈ کیئر پلان کے تحت ہمارے نیٹ ورک اسپتالوں میں بغیر کوئی رقم ادا کئے علاج کروایا جاسکتا ہے۔ کلیم کی رقم آئی جی آئی براہ راست اسپتال کو ادا کرتا ہے۔
داخلے کا طریقۂ کار
Admission procedure is divided into two i.e. emergency admissions & non-emergency admission.
ہنگامی داخلےہنگامی حالت کی صورتوں میں کسی پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ایمرجنسی کی صورت میں صرف کسی پینل اسپتال میں جائیں اور اگر آپ کی طبی جانچ کرنے والا ڈاکٹر آپ کو اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دے تو اپنا آئی جی آئی لائف کارڈ داخلہ آفس کو پیش کریں اور اسپتال میں داخل ہوجائیں۔ آئی جی آئی لائف یا اپنے ایچ آر منیجر کو 24گھنٹوں کے اندر مطلع کردیں۔
تاہم اگر آپ کسی نان-پینل اسپتال کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو 24گھنٹوں کے اندر اپنے ایچ آر منیجر اور آئی جی آئی لائف کو اطلاع دینی ہوگی اور اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد آپ کو کلیم داخل کرنا ہوگا۔
غیر ہنگامی داخلےغیر ہنگامی داخلے کی صورت میں آپ کو پیشگی تشخیص جائزے کے فارم پر پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔
ایسی صورتحال کو کون واضح کرے گا؟
آپ کا طبی معائنہ کرنے والا فزیشن اس امر کا تعین کرے گا کہ آیا یہ ہنگامی صورتحال یا غیر ہنگامی صورتحال ہے
پیشگی تشخیصی جائزے کے فوائد کیا ہیں؟
پیشگی تشخیصی جائزے کے لئے بیمہ کمپنی کا ایک نامزد کردہ آفیسر مجوزہ ان پیشنٹ اسپتال، بیرونی مریض کی سرجری، ایم آر آئی/ سی ٹی اسکین، فزیو تھراپی، ایکوکارڈیو گرافی، ایکو وغیرہ کا جائزہ لے گا۔ جو اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ہوگا کہ بیمہ شدہ فرد کی طبی ضروریات پوری ہورہی ہیں اور اس کے لئے بہترین طریقہ اختیار کیا جارہا ہے۔
پیشگی تشخیصی جائزے کے فوائد کیسے حاصل کریں
- علاج کرنے والے فزیشن سے پیشگی تشخیصی جائزے کے فوائد کا فارم بھروائیں۔ نمونہ فارم اپنے ایچ-آر یا آئی جی آئی لائف ویب سائٹ <ہتپ <ا igi.com.pk پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
- اس فارم کو آئی جی آئی لائف کو (021) 35290042 & 35290043پر فیکس یا pakistan@igi.comپر ای میل کریں۔
- آئی جی آئی لائف اس فارم کا جائزہ لے کر آپ کو اطلاع کردے گا۔
- اگر کسی وجہ سے آئی جی آئی لائف یہ محسوس کرے گا کہ علاج درست طریقے سے نہیں کیا جارہا تو ہم دوسری طبی رائے کا مشورہ دے سکتے ہیں اور اس سلسلے میں ہونے والے اخراجات یعنی مشاورت اور اس کے لئے کیا جانے والا کوئی بھی ٹیسٹ آئی جی آئی لائف کی ذمے داری ہوگا جبکہ دوسری طبی رائے کے نتیجے میں کئے جانے والے کسی بھی علاج کے اخراجات کی ادائیگی آئی جی آئی پر لاگو نہیں ہوگی۔ تاہم اگر بیمہ شدہ فرد دوسری طبی رائے یا مشورے کے فیصلے سے متفق نہ ہو تو آپ تیسری طبی رائے یا مشورے کے لئے کہہ سکتے ہیں اور فزیشن کے ساتھ باہمی رضامندی پر یہ ممکن ہوگا جبکہ اخراجات بیمہ شدہ فرد کو خود ادا کرنا ہوں گے۔
