- اس کے علاوہ آپ اپنے پریمیم کی ادائیگی ملک بھر میں 60ہزار ایزی پیسہ شاپس اور فرنچائز پر بھی آکر ادا کرسکتے ہیں۔ ایزی پیسہ شاپس پر پریمیم ادائیگی کا طریقہ درج ذیل ہے۔
- اپنی قریبی ایزی پیسہ شاپ پر تشریف لائیں اور اپنا پالیسی نمبر درج کریں اور اپنے واجب الادا پریمیم کی رقم ادا کردیں۔
- آپ کو موبائل فون پر ادائیگی کا تصدیقی ایس ایم ایس بروقت موصول ہوجائے گا۔
- ایزی پیسہ شاپس کے ذریعے ادائیگی کے سلسلے میں ہدایات کے لئے یہاں کلک کریں۔
پریمیم کی ادائیگی
پریمیم کی ادائیگی
ادائیگی کے طریقہ کار
آپ اپنے پریمیم کی ادائیگی ذیل میں دیئے گئے کسی بھی طریقے کے تحت کرسکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کی پریمیم کی وصولی پر تصدیقی ایس ایم ایس 48گھنٹوں کے اندر موصول ہوگا۔ اگر آپ کو تصدیق کی اطلاع نہ ملے تو برائے مہربانی ہم سے services.life@igi.com.pkپر رابطہ کریں یا (+92) (021) 111-111-711پر کال کریں۔
1- آن لائن پریمیم ادائیگی
آپ اپنا پریمیم کریڈٹ کارڈز (ماسٹر کارڈ/ویزا) اور ویزا ڈیبٹ کارڈ سے ادا کرسکتے ہیں۔ اپنے پریمیم کی کریڈٹ/ ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کے لئے برائے مہربانی online.igilife.com.pkپر کلک کریں۔
2- آئی جی آئی لائف برانچوں یا کسٹمر کیئر سینٹر پر ادائیگی
- ہماری برانچوں اور کسٹمر کیئر سینٹر چیک صبح 9.00بجے تا شام 5.30بجے پیر تا جمعہ وصول کئے جاتے ہیں۔
- چیک لازمی طور پر آئی جی آئی لائف انشورنس کے نام پر بنوائے جائیں۔ برائے مہربانی ہماری معلومات کے لئے چیک کی پشت پر اپنا نام، پالیسی نمبر اور موبائل نمبر بھی لازماً درج کریں۔
- تجدید یا پالیسی بحالی کے لئے 50ہزار روپے تک کی ٹاپ اپ ادائیگیاں قبول کی جائیں گی۔
- آپ ہماری برانچوں اور کسٹمر کیئر سینٹر کے مقامات کا پتہ www.igilife.comپر کلک کرکے جان سکتے ہیں۔
3- ادائیگی بذریعہ ڈاک
آپ اپنے پریمیم کے چیک/ پے آرڈر/ ڈیمانڈ ڈرافٹ بنام ’’آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ‘‘ درج ذیل پتے پر بذریعہ ڈاک بھی ارسال کرسکتے ہیں۔
فنانس ڈپارٹمنٹ، آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ، ہیڈ آفس، ساتویں منزل، دی فورم، سوئٹ نمبر 701-703، بلاک- 9، خیابان جامی، کلفٹن، کراچی- 75600، پاکستان
برائے مہربانی چیک کی پشت پر ہماری معلومات کے لئے اپنا نام، پالیسی نمبر اور موبائل نمبر درج کریں۔
4-ادائیگی بذریعہ پہلے سے پرنٹ شدہ ڈپازٹ سلپس
- آپ اپنا پریمیم پہلے سے پرنٹ شدہ ڈپازٹ سلپس استعمال کرتے ہوئے اپنے تجدیدی نوٹس کے ساتھ ارسال کرسکتے ہیں۔
- آپ اپنا پریمیم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں تشریف لاکر ادا کرسکتے ہیں اور ادائیگی پہلے سے پرنٹ شدہ ڈپازٹس سلپ کے ذریعے چیک یا نقد کی صورت میں کی جاسکتی ہے۔
- چیک ’’آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ‘‘ کے نام پر بنائے جائیں۔
- برائے مہربانی چیک کی پشت پر ہماری معلومات کے لئے اپنا نام، پالیسی نمبر اور موبائل نمبر درج کریں۔
5- ادائیگی بذریعہ ایزی پیسہ شاپس
6- ادائیگی بذریعہ ایزی پیسہ موبائل اکائونٹ
آپ اپنا پریمیم بذریعہ ایزی پیسہ موبائل اکائونٹ بھی ادا کرسکتے ہیں۔ اپنے موبائل اکائونٹ کے ذریعے پریمیم ادائیگی کا طریقہ کار جاننے کے لئے یہاں کلک کر یں۔
7- آن لائن فنڈ ٹرانسفر
آپ اپنے پریمیم کی رقم آن لائن لوکل فنڈز ٹرانسفر یا انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر (IBFT)یا اپنے بینک کے ذریعے فراہم کردہ انٹرنیشنل فنڈ ٹرانسفر سروسز استعمال کرتے ہوئے بھی کرسکتے ہیں۔
آپ فنڈز درج ذیل اکائونٹ نمبرز پر ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔
| بینی فشری بینک | اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ |
| اکائونٹ ٹائٹل | آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ |
| بینی فشری بینک کا پتہ | مین برانچ، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی، پاکستان |
| اکائونٹ نمبر | 08233172101 |
| سوئفٹ کوڈ | SCBLPKKX |
| آئی بی اے این | PK25SCBL0000008233172101 |
یا
| بینی فشری بینک | بینک الحبیب لمیٹڈ |
| اکائونٹ ٹائٹل | آئی جی آئی لائف انشورنس لمیٹڈ |
| بینی فشری بینک کا پتہ | سی ویو برانچ، کراچی، پاکستان |
| اکائونٹ نمبر | 10990081000495013 |
| سوئفٹ کوڈ | BAHLPKKA |
| آئی بی اے این | PK51BAHL1099008100049501 |
- اگر آپ پاکستان سے باہر ہیں تو برائے مہربانی فنڈز اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے مذکورہ بالا اکائونٹ نمبر میں جمع کرادیں اور ریفرنس میں اپنی پالیسی نمبر کا حوالہ درج کردیں۔
- برائے مہربانی ریفرنس میں اپنا پالیسی نمبر درج کریں اور ٹرانسفر کی تصدیق کی اطلاع services.life@igi.com.pk پر بھیج دیں۔
