ایف اے کیو (FAQ)
1) کافل آپریٹر/ ونڈو تکافل آپریٹر کیا ہے
تکافل آپریٹر/ ونڈو تکافل آپریٹر (ونڈو تکافل آپریٹر کے معنی ایک روایتی بیمہ کار کے ہیں جو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری تکافل رولز 2012کے مطابق ونڈو آپریشنز کے ذریعے تکافل خدمات کی پیشکش کرے)، ایک ادارہ ہے جو تکافل فنڈ کا انتظام کرے اور زرتعاون کی رقم کا تعین کرنے، زرتعاون کی رقم کی وصولی اور اہل شرکت کنندگان کو کلیمز کی ادائیگی کرنے کی ذمے داری سنبھالے۔ اس کردار میں تکافل آپریٹر اپنی خدمات کے لئے ’’وکالہ‘‘ فیس وصول کرتا ہے۔
2) ضوابط کے مطابق تکافل کو کنٹرول کرنے والی دستاویزات کیا ہیں؟
ضوابط کے مطابق تکافل کو کنٹرول کرنے والی دستاویزات
- انشورنس آرڈیننس 2000
- انشورنس قوانین 2002
- تکافل قوانین 2012
3) پاکستان میں تکافل کے لئے ریگولیٹر کون ہے؟
پاکستان میں تمام انشورنس اور تکافل کمپنیوں کے لئے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ریگولیٹر ہے۔
4) زرتعاون سے کیا مراد ہے؟
زرتعاون سے مراد وہ رقم ہے جو کسی شرکت کنندہ کی جانب سے کسی تکافل کنٹریکٹ کے تحت آپریٹر کو ادا کی جاتی ہے؟
5) وکالہ فیس کیا ہے؟
یہ وہ فیس ہے جو تکافل آپریٹر کی جانب سے تکافل فنڈ کا انتظام کرنے کے لئے شرکت کنندگان کے تکافل فنڈ سے وصول کی جاتی ہے۔
6) شرکت کنندہ سے کیا مراد ہے؟
شرکت کنندہ سے مقصد وہ فرد ہے جو تکافل اسکیم میں شریک ہوتا ہے اور جسے تکافل کنٹریکٹ جاری کیا جاتا ہے۔
7) زرتعاون کی سرمایہ کاری کس طرح ہوتی ہے؟
کنٹری بیوشنز کی شریعہ کمپلائنٹ فنڈز میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔ سرمایہ کاری کے لئے آئی جی آئی لائف انشورنس- ونڈو تکافل آپریشنز کے شریعہ ایڈوائزر کی منظوری لی جاتی ہے
8) تکافل اور بیمہ کے درمیان کیا فرق ہے؟
روایتی بیمہ اور تکافل کے درمیان فرق:
